ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش سے ملکی و غیر ملکی پروازیں متاثر، مسافر پریشان

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے، کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی ملکی اور غیرملکی ائیرلائن کی 5 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور کولمبو جانے والی تین انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانے والی بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 تاخیر کے بعد 3:42 پر روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کے بعد 4:23 پر روانہ ہوئی۔

غیرملکی ایئرلائن کی کراچی سے دبئی پرواز ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ شارجہ جانت والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے کولمبو جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز یو ایل 184 بھی تاخیر کا شکار ہے۔ بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو بھی زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں