ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23-2021 کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی صورت میں دو پوائنٹس گنوانے پر بھارتی ٹیم چوتھے نمبرپر آگئی۔

دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان، جنوبی افریقا اور بھارت کے پہنچنے کے یکساں مواقع ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے اپنی جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن 4 اگست 2021 کو شروع ہوا تھا جبکہ اس کا فائنل 31 مارچ 2023 کو کھیلا جائے گا۔

منبع: جیو نیوز

The post پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں