ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے خورشید شاہ کا فوری طور پر پارٹی قیادت چھوڑنے کا مطالبہ

کراچی:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہوں۔

سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل میں وزیراعظم ہاؤس کے ملوث ہونے کی تفصیلات پر خورشید شاہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  متاثرہ خاتون طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سنگین الزام کے بعد عمران کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا، عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے، وزیراعظم ہاؤس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنا دیا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، تم اتنے گھنائونے کھیل میں ملوث رہے، شرم آنی چاہیے اور اب واضح ہو رہا کہ عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں