ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کے پی ایل کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد ا?فریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تمام نہیں تو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے چند میچز کھیلنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

 کشمیر پریمیئر لیگ نے سیزن 2 کے لیے شاہد آفریدی کو لیگ کا برینڈ ایمبیسڈر نامزد کردیا جس کا اعلان کراچی میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں کیا گیا،  بھارتی بورڈ کو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں سال میں صرف ایک بار نہیں بلکہ پورے سال کرکٹ کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔

اس موقع پر کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا کہ اس سال ہر ٹیم میں ایک غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے گا جس کے لیے ڈائریکٹر آپریشن راشد لطیف غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں کشمیر پریمیئر لیگ میں شریک فرنچائز ٹیموں کے مالکان بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں