اسکردو: نانگا پربت کی چوٹی کو سرکرکے واپسی کی جانب گامزن دو پاکستانی کوہ پیما لاپتا ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امتیاز سدپارہ اور حسن شگری کا کل شام سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کوہ پیام نانگا پربت سر کرکے واپس آرہے تھے لاپتا ہوگئے۔ کوہ پیماؤں سے آخری بار 7600 میٹر کی بلندی پر رابطہ ہوا تھا ، دونوں کوہ پیما اطالوی اور ارجینٹنا کے مشترکہ ایکسپیڈیشن ٹیم کے ساتھ مہم جوئی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ تقریباً 6 روز قبل بھی 2 پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور موسیٰ سدپارہ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتا ہوگئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔