English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدرعارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹایا جائے گا،منظور وسان کی پیشگوئی

القمر

پیپلزپارٹی کے رہنماء  اور سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو عام انتخابات سیپہلے ہٹایا جائے گا۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ

صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023ء  سے پہلے ہی ہٹیں گے جس کے بعد نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہوسکتا ہے

عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے ، عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا جبکہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے