English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکہ مکرمہ میں بغیر حج پرمٹ داخلے پر6ہزار سے زائد افراد گرفتار

القمر

سعودی ادارہ برائے امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی فورس کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج سیزن کے دوران حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 6 ہزار 310 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حج ٹاسک فورس کے چیئرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی چیک پوسٹوں پرمتعین سکیورٹی اہلکاروں نے مختلف اوقات میں بغیر پرمٹ کے مکہ جانے کی کوشش کرنے والے1لاکھ 25 ہزار 481 افراد کو واپس کیا جبکہ 72 ہزار 503 بڑی گاڑیوں کو بھی واپس کیا جن کے مالکان کے پاس مشاعر میں جانے کے خصوصی پرمٹ نہیں تھے۔

سکیورٹی فورس کے چیئرمین البسامی کا کہنا تھا کہ حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کومشاعر منتقل کرنے والے 27 افراد کے خلاف تادیبی و انتظامیہ کمیٹی نے فوری طور پر فیصلے صادر کردیئے ہیں جبکہ ملک بھر کے مختلف ریجنز میں جعلی حج خدمات فراہم کرنے والے 84 اداروں کو سیل کرکے ان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے