English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیوٹن نے یوکرینی شہریوں کوروسی پاسپورٹ دینے کے حکم پر دستخط کر دیئے

القمر

 روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے یوکرینی شہریوں کے لیے روسی شہریت حاصل کرنے کے نظام اور طریقہ کار کو تیز کرنے سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔غیر ملکی میڈیا کی مطابق کچھ عرصہ قبل تک صرف یوکرین کے علاقوں مشرقی ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاوہ چند دیگر علاقوں کے رہائشیوں کے لیے یہ سہولت دستیاب تھی،

تاہم صدر پیوٹن کے تازہ حکم نامے کے مطابق روسی شہریت کے حصول کی اہلیت کے معیار کو وسیع کردیا گیا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ تازہ ترین روسی کارروائیوں میں اہم یوکرینی شہر خارکیف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں میں یوکرین کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی میڈیا پر نشر کی گئیں، جس میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔ دوسری جانب یوکرین کی جانب سے روسی حملوں کو مکمل دہشت گردی قرار دیا جا رہا ہے۔صدر پیوٹن کی جانب سے نئے حکم نامے پر دستخط کے بعد سے یوکرین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے