English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

القمر

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت  میں کمی ہونے کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک  کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پیٹرولیم کا کہناہے کہ پیٹرول  کی قیمت میں 10 اور ڈیزل  کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک حکومت 100روپے تک پیٹرول مہنگا کرچکی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ابھی تک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔

ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی ہو تو راتوں رات بڑھا دیتی ہے، لیکن کم کرنے کے معاملے میں کچھ دنوں کا وقت دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے