English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: لیاری میں 5 منزلہ مخدوش عمارت زمیں بوس، ایک شخص ہلاک

القمر

کراچی میں ایک اور خستہ حال عمارت گر گئی، لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے کے زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے نیا آباد میں پیش آیا جہاں 5 منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی

جب کہ عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا۔عمارت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا

اور ڈی سی ساتھ کوجائے حادثہ کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔چیف سیکرٹری نے واقعے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی رپورٹ طلب کرلی اور ایس بی سی اے کو خطرناک عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے