لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو 20 جولائی کو طلب کر لیا۔
نیب لاہور نے فرح گوگی کے خاوند احسن اقبال جمیل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔اس کے علاوہ نیب لاہور نے فرح گوگی کیس میں 18 دیگر افراد کو بھی طلب کیا ہے، نیب نے تمام افراد کو مختلف تاریخوں میں طلب کیا ہے۔تمام افراد فرح خان کے قریبی دوست، عزیز اور کمپنی میں عہدیدار ہیں۔
