لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔ اگست سے پنجاب کے تمام اسکولوں میں قرآن کی تعلیم پہلی دفعہ مکمل طریقے سے شروع کر دی جائے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے علما مشائخ ونگ میں تمام مکاتب فکر کے علما کی نمائندگی اچھا پیغام دیتی ہے، اس حوالے سے قانون 2018میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں پنجاب اور وفاق میں پاس کیا گیا تھا۔
انکا کہناتھا کہ معاشرے میں علما کا کردار درخشاں ستارے کی مانند ہے، علما دین سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، ان کی عزت، تکریم مقدم ہونی چاہیے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔
گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری قائم کرنے میں علما کرام کا اہم کردار ہے، بچوں اور نوجوانوں کو دین کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، مملک میں امن، استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔