ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گنجائش ملتے ہی عوام کو مزید ریلیف دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کروٹ ہائیڈروپاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر ملازمین و میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گنجائش پیدا ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہو جائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں