ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی پارلیمان کے 384 ارکان پر روسی پابندیاں عائد

ماسکو : روس نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کر دی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے، جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے، جس کے ردعمل میں روسی وزارت خارجہ نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ جاپان کے ان ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جنہوں نے روس کے خلاف غیر دوستانہ یا مخالف پوزیشن اختیار کی تھی۔

جاپانی اراکین پارلیمنٹ نے یوکرین کے کئی علاقوں پر روس کے کنٹرول کی مذمت کی تھی۔یاد رہے کہ ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں