دبئی: زمبابوے اور نیدرلینڈز نے رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔زمبابوے نے جمعے کے روز ورلڈکپ کوالیفائر کے پہلے سیمی فائنل میں پاپوانیوگنیکو 27 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی جگہ پکی کی۔
دوسری جانب ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرےسیمی فائنل میں نیدر لینڈز نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹاپ 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات، نیدر لینڈز اور زمبابوے نے کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیل کر ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
