ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وزارت پٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لیٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منافع کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اور پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کے اطلاق سے قبل وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر ڈیلرز مارجن 4 روپے اور ڈیزل پر 3.75 روپے فی لٹر ہے اور مارجن بڑھانے کے لیے ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ہڑتال کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں