ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ، شدید گرمی سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

لندن: برطانیہ سمیت یورپ کے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیرم ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ برطانیہ میں آج اورکل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ فرانس ، پرتگال، اسپین، یونان اورکروشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پرمجبورہونا پڑا۔ پرتگال میں 75 ہزار ایکڑ اورفرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے پیر کو متوقع گرم ترین دن کے باعث ریڈ وارننگ جاری کردی ہے جبکہ اسکولوں میں وقت سے پہلے تعطیلات پر غورکیا جارہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو ٹھنڈی جگہوں پر رہنے اوربغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں