گال : پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈری اسپنر شین وارنکی مشور زمانہ ‘بال آف دی’ سنچری کی یاد تازہ کردی۔4 جون 1993 کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ میدان میں شین وارن نے انگلش بیٹرمائیک گیٹنگ کو اپنی حیران کن لیگ اسپن بولنگ سے بولڈ کیا تھا۔
شین وارن کی گیند لیگاسٹمپ پر گری جو حیران کن طور پر ٹرن ہوکر مائیک گیٹنگ کے بلے کو مس کرتی ہوئی آف اسٹمپ پر جا لگی جس کے بعد انگلش بیٹربھی حیران رہ گئے۔ازاں اس گیند کو بال آف دی سنچری قرار دیا گیا۔
دوسری جانب تقریبا 29 سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے گال میں جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شین وارن کی بال آف دی سنچری سے ملتی جلتی گیند کرواکر سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس کو پویلین بھیجا۔ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس 76 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ یاسر شاہ نے ایک بہترین لیگ اسپن بال سے انہیں بولڈ کردیا۔یاسر شاہ کی جانب سے مینڈس کو کروائی گئی گیند بظاہر شین وارن کی بال آف دی سنچری کی طرح لیگ اسٹمپ پر پچ ہو کر بیٹرکے بلے کو دھوکا دیتے ہوئے آف اسٹمپ پر جاکر لگی۔یاسر شاہ کی بہترین گیند پر کمنٹیٹر بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسے شین وارن کی بال آف دی سنچری سے تشبیہ دی۔