ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف کو قانون اور ایڈمنسٹریشن کا کچھ پتہ نہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب  کا کہنا ہے کہ لوٹے سارے اب کباڑ خانے پہنچ گئے ہیں، لوٹوں کے سر پر مسلم لیگ ن نے حکومت بنائی ہے، فیصل آباد کے عوام نے بھی ایک لوٹے کو شکست دی ہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاونٹس کی چھان بین کیلئے 4سال قبل اسکروٹنی کمیٹی بنی تھی،ن لیگ نے12اور پیپلزپارٹی نے9سے10اکاونٹس چھپائے ہوئے ہیں،ہماری لندن میں کوئی کمپنیاں رجسٹرڈ نہیں ہیں،مسلم لیگ ن لندن میں بطور کمپنی  رجسٹرڈ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلیشمنٹ کی لاڈ لی بنی ہوئی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، تمام چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے بات کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کا ترجمان ن لیگ کا ترجمان بنا ہوا ہے،شہبازشریف کو قانون اور ایڈمنسٹریشن کا کچھ پتہ نہیں، تحریک انصاف نے بےنظیر   حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے کوئی فنڈ نہیں لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں