قومی ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے جس کے جواب میں بابر اعظم نے جرات مندانہ سنچری اسکور کر کے پاکستان کو تباہی سے بچا لیا اور مہمان ٹیم نے 218 رنز بنائے۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں دنیش چندیمل، اوشادا فرنینڈو اور کوشل مینڈس کی نصف سنچریوں کی بدولت 337 رنز بنائے اور یوں پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا جو آج تک گال کرکٹ اسٹیڈیم پر کوئی بھی ٹیم حاصل نہیں کر سکی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز کے عمدہ آغاز کے بعد تجربہ کار اظہر علی جلدی پویلین لوٹ گئے لیکن بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر قیادت کا فرض نبھاتے ہوئے شاندار اننگز کھیل کر عبداللہ کے ہمراہ فتح کی بنیاد رکھی اور پھر رضوان نے بھی 40رنز بنائے۔
عبداللہ شفیق نے 160رنز کی ناقابل شکست کھیل کر پاکستان کو گال میں ریکارڈ ساز فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
اس اننگز کے دوران پاکستانی اوپنر نے 408گیندوں کا سامنا کیا لیکن اس سے بڑھ کر 524 منٹ تک وکٹ پر قیام کیا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
آج تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز نے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے 500 منٹ سے زائد وکٹ پر قیام نہیں کیا۔
"I know the job is not done yet"@imabd28 opens up on his gritty fourth-innings
today and his partnership with @babarazam258
#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UGReLRzO7Z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 19, 2022
واضح رہے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ دیر تک وکٹ پر قیام کا عالمی ریکارڈ بھی ایک پاکستانی حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ تک بیٹنگ کر کے پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا تھا اور یہ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان نے گال اسٹیڈیم میں میں 342 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر کے اس میدان پر سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
آج سے قبل اس اسٹیڈیم پر کبھی بھی 300 رنز سے زائد کا ہدف عبور نہیں کیا جا سکا اور اس سے قبل سب سے بڑے ہدف کے حصول کا ریکارڈ میزبان سری لنکا ہپی کے پاس تھا جب اس نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 268 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
منبع: ڈان نیوز
The post پاکستان کی سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست، عبداللہ شفیق کا نیا عالمی ریکارڈ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

"I know the job is not done yet"
today and his partnership with 