English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کا نچلا عملہ سندھ حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے،  فروغ نسیم

القمر

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ساتھ ملا ہوا۔معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس میں بھی لایا مگر کچھ نہیں ہوا، یقین ہے کہ سپریم کورٹ کراچی کو فرنچائز نہیں بننے دے گی، تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور اربن سندھ کا حلقہ بندیوں کا مقدمہ ہر سال لڑ رہے ہیں، ہر حلقے کے لوگوں نے مئیر کو ووٹ دینا ہے، ملیر کے تین اور باقی کا ایک ووٹ یہ زیادتی ہے، اس کے لئے ہر طرح کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے، سندھ میں سندھ حکومت حلقہ بندیاں کر رہی ہے، ہم نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا، تحریک انصاف نے ہمیں کاپی کیا ہے، سندھ حکومت نے مسائل کے حل کے لئے سلیکٹ کمیٹی بنائی جس کا کام اسٹرکچرل ریفارمز تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کراچی سے وفادار ہیں تو درست آدمی کو لانا چاہیے، آپ کراچی سے وفادار نہیں ہیں، ہمارا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات فوری ہونے چاہیے، جب تک شفاف حلقہ بندیاں نہیں ہوگی شفاف انتخابات ممکن نہیں، ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کراچی کو فرنچائز نہیں بننے دے گی، کراچی میں صحیح نمائندگی نہیں اور نہ ہی پیسہ صیح خرچ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے