ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا، ان کی جیت بھی انکی ہار ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار اپنے کیسوں سے بچنے کیلئے ہے۔ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید میں کہنا تھا کہ 2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، قوم دیکھ لے نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے

وزیراعلی پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔ لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر 250 کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں