ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد میں پی ٹی آئی اور پی پی ورکرز آمنے سامنے

حیدرآباد : حیدر آباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں پی ٹی آئی ورکرز نے پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیرا ﺅکیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی،

حیدرآباد شہر کے حیدرچوک پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست اور حمزہ شہباز کی کامیابی پر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور آصف زرداری کے حق میں نعرے لگائے،

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی حیدر چوک پر وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی کی،اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیرﺅکرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہو گیا

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرتصادم کرنے والے افراد کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کیا،پولیس کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرکے حیدر چوک، قاضی عبدالقیوم روڈ اور اسٹیشن روڈ پر پولیس موبائل کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں