لاہور: صوبہ پنجاب کی 41رکنی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6بجے گورنر ہائوس میں ہو گی، حلف برداری تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور دعوت نامے بھی بھیجے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئے تھے۔
تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الہی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلی رہنے کا حکمنامہ جاری کیاہے۔
