English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان، حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

القمر

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں انہوں نے صوبے میں 102 افراد کی اموات کی تصدیق کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار مکانات مہندم، 550 کلومیٹرز پر 9 شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ 9 برج، 21 ٹیوب ویل اور 16 ڈیمز صفا ہستی سے مٹ گئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ ایک لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں سے بلوچستان بھر میں 78910 طلبا کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ بارشوں سے مرنے والوں میں 32 بچے اور 28 خواتین شامل ہیں جبکہ شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ممکنا طور پر زیادہ ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومت نے متاثرین کو دس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے بارشوں کے نقصانات کیلئے وفاق سے 50 ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے