English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں، شیخ رشید

القمر

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں ۔ الیکشن آخری حل ورنہ سب گھر جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے حکمران اتحاد کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ معاملہ ڈپٹی سپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے۔ سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا مر ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں۔مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے،انتخاب آخری حل ہے ورنہ سب گھر جائیں گے۔

سوموار کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ رولنگ کیسے دی اوروہ لاپتہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔ مزید لکھا کہ 10 کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔ اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے