English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارشوں کے باعث ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

القمر

کراچی:  صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔کراچی سے شاہ حسین ایکسپریس 7:30 کے بجائے 9:30 بجے لاہور روانہ ہوگی، گرین لائن رات کو 10 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔ خیبر میل رات کو 10:15 بجے کراچی سے پشاور، سکھر ایکسپرسکراچی سے جیکب آباد کے لیے رات 11 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہناتھاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، چند روز میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلنا شروع ہوجائیں گی۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اسٹیشن آنے سے پہلے ٹرین روانگی کے حوالے سے ریلوے انکوائری سے معلوم کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے