English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے

القمر

گال: قومی کرکٹر فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جبکہ یہ کارنامہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا ہے۔

اس میچ میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 24 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد بین الاقوامی ٹیسٹ میچز میں انکے 1 ہزار مکمل ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 1 ہزار 10 رنز ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 36 سالہ کھلاڑی نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے پہلا میچ 2007 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے