English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے وارتیز،مزید 4مریض چل بسے ،620 نئے کیسز رپورٹ

القمر

اسلام آباد: کوروائرس کے وار کے تیز ہو گئے ،ملک بھر میں مزید 4افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 620 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں 16ہزار 704کوویڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے620افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا 4مریض انتقال کر گئے جبکہ اب بھی 191مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے