ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی عوام نے چوروں کے ٹولے کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان

اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، ،پنجاب کی عوام نے چوروں کے ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الہی کو وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

دونوں رہنماں کے درمیان اتفاق ہوا کہ صوبے کی عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور پورا اتریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، پنجاب کی عوام نے چوروں کے ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں