ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کی کرنسی اور بانڈز کو نقصان پہنچا : فِچ

کراچی: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے کہاہے کہ سرمایہ آنے سے ملک کی کرنسی اور بانڈز پر دبائو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔فِچ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر حاصل کرنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کا قرضہ دوسرے ذرائع سے مزید فنانسنگ کے راستے کھول سکتا ہے۔

موڈیز توقع کرتا ہے کہ آئی ایم ایف تیسری سہ ماہی میں فنڈز تقسیم کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اس ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز کو نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے ملنے والی امداد میں تاخیر سے بھی سرمایہ کار بے چین ہیں۔

سرمایہ آنے سے ملک کی کرنسی اور بانڈز پر دبائو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔فِچ کے ہانگ کانگ ڈائریکٹر کرس جانس کرسٹینز نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے عملے کی سطح کے نئے معاہدے کی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کو قبول کرتے ہیں۔ یہ آئی ایم ایف اور دیگر کثیر جہتی اور دو طرفہ ذرائع سے اہم اضافی مالی امداد کے راستے بھی کھولے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں