ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تم حادثات کے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے،ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے۔

 مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا ،اب پنجاب حکومت کی خیر منا ﺅجو چند دن کی مہمان ہے ،پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمیں بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تم حادثات کے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ،اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے ،اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے کہ تحقیقات کرکے استعفوں کو قبول کریں ،یہ سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے کہ وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے ،اپنی حکومت سے میری شکایت ہے، فارن فنڈنگ ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، کیوں ان کیسز کا فیصلہ نہیں ہورہا اس حوالے سے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں