English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک

القمر

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد  ہلاک اور 30 سے زائد کی حالات تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد اور بوٹاڈ میں زہریلی شراب پینے والے پچاس سے زائد افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں 28 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔جبکہ 5 افراد دوران علاج جان کی بازی ہارگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کئی افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ شراب میں میتھین سمیت دیگر کیمیکل موجود تھے۔  ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق دیہاتی علاقوں سے ہے، واقعہ کے بعد مختلف چھاپوں میں 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ بھاری مقدار میں جعلی شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ریاست میں شراب بنانے، بیچنے اور خریدنے پر پابندی عائد ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے