ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدینہ سے گورگان جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

ریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ سے ایرانی شہر گورگان کے لیے ایران ایئر کی پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی مگر پائلٹ نے خطرناک فیصلہ کرتے ہوئے طیارہ واپس اتارنے بجائے ایران کا رخ کیا،ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے والی ایرانی پرواز کے پائلٹ نے پونے 3 گھنٹے پرواز کے بعد جہاز کو بخیریت گورگان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران ایئر کی پرواز آئی آر 1767 نے سعودی عرب کے شہر مدینہ سے 25 جولائی کی رات مقررہ وقت سے سوا گھنٹہ تاخیر سے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 11 منٹ پر ایران کے صوبہ گلستان کے دارالحکومت گورگان کے لیے ٹیک آف کیا ہے،اڑان کے چند منٹ بعد ایئر بس A300B4 طیارہ تیزی سے بلندی پکڑ رہا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے ہنگامی صورتحال “Squawk 7700” کا سگنل موصول ہوا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر طیارے نے مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف واپسی کا رخ کیا لیکن پائلٹ نے طیارہ واپس مدینہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کر انے کے بجائے فضا میں ایک طویل چکر کاٹ کرگورگان ایران کی طرف موڑ لیا ہے،مدینہ سے ایک بج کر 11 منٹ پر پرواز بھرنے والے طیارے نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر ایران کے گورگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں