ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ 

لاہور: پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ(ن)نے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ (ن)پہلے مرحلے میں لاہور شہر میں بھرپور عوامی رابط مہم شروع کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)نے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، عوامی رابط مہم کے سلسلے میں مختلف حلقوں میں جلسے اور میٹنگز کی جائیں گی جن سے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق اور سردارایازصادق خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما عمران خان حکومت کی پالیسیوں اور رویے کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے، لیگی رہنما پنجاب کی سیاسی صورتحال پر کارکنان کو متحرک رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں