English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 25 ہو گئی

القمر

شکاگو:امریکی ریاست کینٹکی کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 25 ہو گئی۔

جن میں ایک خاندان کے چار بچے بھی شامل ہیں۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے تصدیق کی کہ  کم از کم ایک درجن مزید افراد لاپتہ ہیں  اور کچھ علاقوں تک رسائی حاصل نہیں  ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مقامی میڈیا نے بیشیر کے حوالے سے بتایا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کو دوبارہ تعمیر کرنے میں شاید برسوں لگیں گے۔ کینٹکی پاور کے مطابق ہفتہ کی صبح تک ریاست بھر میں 16ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

بیشیر نے پورے کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کو سب سے زیادہ متاثرہ حصوں کی مدد کے لیے نیشنل گارڈ کو بلایا ہے۔

تین ریاستی پارک ان لوگوں کے لیے جمعہ کو کھولے گئے جو پناہ لینے کے لیے اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔ سیلاب نے ویسٹ ورجینیا اور ورجینیا کے کچھ حصوں کو بھی متاثر کیا۔ مغربی ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے 6 کانٹیوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے وفاقی فنڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزاسٹر ڈیکلریشن کی منظوری دی ہے۔ ہفتے کے اوائل میں مشرقی کینٹکی کے علاقوں میں سیلاب کی وارننگ برقرار رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے