English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامن ویلتھ گیمز: بھارتی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں روایتی حریف بھارت نے اہم میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ندا ڈار کی جگہ کائنات امتیاز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

‘اے پی پی کے مطابق’ برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کی وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، جسے 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

قومی خواتین ٹیم مقررہ 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، منیبہ علی 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

کوئی بھی کھلاڑی بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

Image

اور عالیہ ریاض 18، کپتان بسمہ معروف 17، ارم جاوید صفر، عمیمہ سہیل 10، فاطمہ ثناء 8، ڈیانا بیگ صفر، عائشہ نسیم 10، طوبیٰ حسن ایک اور کائنات امتیاز 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

بھارت کی سنیہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنگ بلے باز سمتری مندھانہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Image

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر 2 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 3 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

منبع: ڈان نیوز

The post کامن ویلتھ گیمز: بھارتی ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے