English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران ایک طویل عرصے سے بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما

القمر

ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی، جس سے ملک کا بڑا حصہ خاص طور پر تہران متاثر ہوا۔

ایران کی کرائسز منیجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ محمد حسین نامی نے ایران کی سرکاری تنظیم IRNA کو ایک بیان میں کہا کہ مزید 7 لاپتہ افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔

نامی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہو گئی اور 16 افراد تا حال لاپتہ ہیں، 24 ریاستیں سیلاب اور بارش سے متاثر ہوئیںاور 20 ہزارمکانات  کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب زد گان کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں شہریوں کو دریاؤں اور نہروں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے