English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان دوبارہ اٹیک کے لیے تیار ہیں، شہلا رضا

القمر

کراچی: پاکستان  پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا  نے کہا ہے کہ عمران خان  دوبارہ اٹیک کے لیے تیار ہیں، غاصب سب کے سامنے کھل کر سامنے آگیا، یہ انٹرنیشنل چور ہے، اسکا اکائونٹ چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں شہلا رضا  کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین کہیں نہیں گھبرائے، ساڑھے گیارہ سال جیل میں رہے، انکی زبان کاٹی گئی، مگر ہم نہیں گھبرائے۔

شہلا رضار کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی امپورٹ کی گئی تھی، کن مقاصد کے لیے انہیں امپورٹ کیا گیا ؟ یہ دیکھنا ہے کہ ملک کو کتنا نقصان ہوا، سی پیک روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ کا کام ہے کہ سپریم کورٹ میں انکے خلاف الیکشن لے کیونکہ عمران دوبارہ اٹیک کے لیے تیار ہیں۔ سوشل میڈیا کے لوگون کو قومی خزانے سے تنخواہیں دی جاتی رہیں،ان کے کچھ لوگ بھاگ چکے، کچھ بھاگنے والے نہیں۔  کچھ میڈیا چینلز بھی آج ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے