ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔

ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کر لیے گئے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے اور اب دوبارہ مرحلہ وار منظوری خلاف قانون ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری قومی اسمبلی کا مجاز نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں