ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بلوچستان میںبارشوں، سیلاب سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 167تک جا پہنچی

  کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 167تک جاپہنچی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ 2ماہ سے مون سون کی جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔

بارشوں سے اب تک 167افراد جاں بحق جبکہ 75افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں سے 23ہزار 13مال مویشی مارے گئے ہیں، 2لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں، ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ پاک فوج بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں