اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کے خلاف سازش رچائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کےضمنی انتخابات میں نون لیگ کی شکست کےبعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ پنجاب کے ضمنی الیکشن جیسے نتیجے سے خوف زدہ ہیں۔
