English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای کے قونصل جنرل کا انڈس اسپتال میں موجود بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ

القمر

 کراچی: یو اے ای کے قونصل جنرل کی جانب سے انڈس اسپتال میں موجود بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انڈس اسپتال میں قائم بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کا انتظام بڑا کارنامہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی خدمت انسانی جانوں کو بچانا ہے، یہاں کی انتظامیہ اور اسٹاف ایک نیک مشن کیلئے مصروف عمل ہیں، جو دنیا و آخرت میں ان کی کامیابی کا باعث بنے گا۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اسپتال کی انتظامیہ اور اسٹاف کے جذبے اور انتظام کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا ہے۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے