English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت ملنے کا امکان

القمر

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت ملنے کا امکان ہے اور تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا بھی امکان ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت دینے کی ہامی بھرلی ہے۔

وزارت خزانہ حکام نے کہا ہے کہ برادر ملک نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تاہم اس حوالے سے اعلان وہ خود کریں گے۔حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

اس وقت پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جارہا ہے، اور اگر پیکج میں توسیع ہوجاتی ہے تو پاکستان کو ماہانہ 30 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے