English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسداد دہشت گردی عدالت، لیگی رہنما نذیر چوہان سمیت ملزمان کی ضمانت منظور

القمر

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیرچوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

جمعرات کو انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں عدالت کے سامنے موقف پیش کیا گیا کہ جوہر ٹائون پولیس نے بلا جواز مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ جھوٹے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں، دوران تفتیش بھی وقوعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے