English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: مسجد نبویؐ کی توہین کا جرم ثابت، 6 پاکستانیوں کو سزائیں

القمر

ریاض: مسجد نبویؐ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی حکام نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنا دیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذارئع کا کہنا ہے کہ 3 پاکستانیوں کو 10،10 سال قید جبکہ  3 کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے ان افراد پر 20،20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔ واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں ہلڑ  بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور  محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے