English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب  میں ٹول ٹیکس کے نفاذ کا اعلان، عملدرآمد کا فیصلہ

toll tax

ریاض: سعودی عرب میں ٹول ٹیکس کے نفاذ کا اعلان، مملکت میں ایک سال کے اندر مملکت میں ٹول ٹیکس کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جانے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ٹول ٹیکس لگایا جائے گا، ٹول ٹیکس ایسی شاہراہوں پر لگایا جائے گا جہاں متبادل روڈ ہوں گے، متبادل سڑکوں کو استعمال کرنے والوں سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا،ٹول ٹیکس پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے نافذ کیا جائے گا، ٹول ٹیکس والے روڈز تیار کرنے، ان کی اصلاح و مرمت اور ٹیکس کی وصولی کا کام پرائیویٹ سیکٹر سے لیا جائے گا،

سعودی عرب کی روڈ اتھارٹی مملکت میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو جدید تر بنانے والی اسکیمیں تیار کر رہی ہے اور سڑکوں کا معیار بہتر بنانے، سلامتی کے اعلی ترین انتظامات کرنے اور تکنیکی اعتبار سے روڈ اسٹینڈرڈ بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے،روڈ اتھارٹی کوشش کر رہی ہے کہ سعودی عرب روڈ اسٹینڈرڈ گراف میں پوری دنیا میں چھٹا نمبر حاصل کرے،رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں، کمشنریوں اور تحصیلوں کو جوڑنے والی شاہراہوں کا دائرہ وسیع کرنے، مملکت کے مختلف علاقوں کے درمیان افراد اور سامان کی منتقلی کا عمل آسان اور محفوظ بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے