English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا سعودی و اماراتی حکام سے رابطہ، آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اور بڑی کاوش کرتے ہوئے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی۔حکام کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی پاکستان کے لیے کی جانے والے کاوش کے نتیجے میں پاکستان کے لیے اچھی خبر جلد متوقع ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اپیل کی کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قرض کا عمل تیز کروایا جائے۔ آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکہ آئی ایم ایف کے پاکستان بارے پروگرام کے معاملے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس 24 اگست کو منعقد کئے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھرپیرز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ فنڈ میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزے کی شرائط پوری کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے