اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے اور اسرائیلی فورسز کی غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ اپنا سکوت توڑیں اور اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ امن صرف دو ریاستی حل جیسے ایک قابلِ عمل منصوبے ہی سے ممکن ہے۔
#GazaUnderAttack— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 6, 2022
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم بہادر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔

