English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی کریمنل پراسیکیوشن پر غور کریں گے، خواجہ آصف

criminal prosecution

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف  الزامات الیکشن کمیشن میں ثابت ہوئے ہیں،عمران خان کی کریمینل پراسییکیوشن کس طرح ہو سکتی ہے اس پر غور کیا جائے گا اور اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہم نے کس اس معاملہ کو لے کر جانا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصا ف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں، ہم یہ سفارشات سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوائیں گے تاہم یہ سپریم کورٹ کی صوابدید ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگاتی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارٹیوں پر پابندی عدالت نے نہیں بلکہ مارشل ادوار میں لگائی گئی تھیں اور ہم توعدالت میں جارہے ہیں اور ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی فائنڈنگز ہیں آپ مہربانی کرکے اس پر اپنا فیصلہ دے دیں اور بات ختم ہو گئی۔ پنجاب حکومت (ن)لیگ کے ہاتھ سے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، وفاقی حکومت بہترین طریقہ سے چل رہی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے